عجیب و غریب

اندراجے سنگھ پر فلم اداکارہ گنگنا راناوت کا انتہائی تلخ تبصرہ ! ایسی ہی خواتین کی کوکھ سے پیدا ہوتے ہیں زنا بالجبر کرنے والے

نئی دہلی۔ ۲۳؍جنوری: نربھیا عصمت دری معاملہ مستقل خبروں میں بنا ہوا ہے اور اب مجرموں کو پھانسی دینے کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔ نربھیا کے والدین ذرائع ابلاغ کے لئے سیلیبریٹی سے کم نہیں ہیں اور اسی وجہ سے حال ہی میں دہلی اسمبلی انتخابات میں یہ بات بہت تیزی کے ساتھ پھیلی کہ نربھیا کی والدہ اسمبلی چناؤ لڑ سکتی ہیں اور اس خبر کے پھیلنے کے بعد ان کو اس بات سے انکار کرتے ہوئے صفائی بھی دینی پڑی۔ حال ہی میں ملک کی معروف وکیل اندرا جے سنگھ نے نربھیا کے والدین کو مشورہ دیتے ہوئے بیان دیا تھا کہ انھیں اپنی بیٹی کے مجرموں کو معاف کر دینا چاہئے جیسے سونیا گاندھی نے راجیو گاندھی کے قاتلوں کو معاف کر د یا۔ یہ خبر بھی سرخیوں میں رہی تھی۔اندرا جے سنگھ کے اس بیان کے بعد نربھیا کے والدین کا انتہائی سخت رد عمل سامنے آیا تھا۔ نربھیا کی والدہ نےکہا تھا کہ اندرا جے سنگھ ہوتی کون ہیں اس معاملہ میں دخل اندازی کرنے والی اور ایسے ہی لوگوں کی وجہ سے ملک میں عصمت دری کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اب بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوت نے بھی اندرا جے سنگھ کے بیان پر اپنا رد عمل دیا ہے، جو انتہائی نازیبا ہے۔ کنگنا نےکہا ہے کہ ’’اندرا جے سنگھ جیسی خواتین کی کوکھ سے عصمت دری کرنے والے پیدا ہوتے ہیں اور ایسی خواتین کو عصمت دری کرنے والوں کے ساتھ چار دن جیل میں رکھنا چاہئے۔‘‘واضح رہے کہ بدھ کی شام کو کنگنا کی آنے والی فلم’پنگا ‘ کی خصوصی اسکریننگ تھی جس کے بعد ان سے کسی نے نربھیا معاملے پر رد عمل پوچھ لیا۔ سوال کے جواب میں کنگنا نے کہا کہ ’’مجرموں کو سب کے سامنے پھانسی دینی چاہئے‘‘۔کنگنا نے مزید کہا کہ ’’اس معاملہ میں مجرم نابالغ تھا جو عصمت دری کرسکتا تھا۔ عصمت دری کرنے کے قابل ہے تو اسے کس حساب سے نابالغ کہا جاسکتا ہے۔ ایسے لوگوں کو چوراہے پر پھانسی دے دینی چاہئے۔‘‘

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close