عجیب و غریب

عجیب و غریب : ہم جنس پرست جوڑے نے شادی کرلی

کولکتہ (ہندوستان اردو ٹائمز)  ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں ایک ہم جنس پرست جوڑے نے آپس میں شادی کرلی۔ ابھیشک رے اور چتانیا شرما کی شادی کی تقریب 3 جولائی کو ہوئی جس کی تصاویر انٹرنیٹ پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق اس ہم جنس پرست جوڑے کی شادی کی تقریب میں ان کے اہل خانہ اور دوست احباب بھی شریک ہوئے۔ ہم جنس پرست جوڑے نے اپنی شادی میں تمام رسومات ادا کیں اور ان کی تصاویر کو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل حیدر آباد دکن میں گزشتہ برس دسمبر میں ایک ہم جنس پرست جوڑے نے شادی کی تھی۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button