عجیب و غریب

عجیب و غریب بچے کی پیدائش ، دیکھیں تصویر

بچوں کی پیدائش تو روزانہ ہوتی ہے ، لیکن انوکھی جسامت والے بچے کی پیدائش پر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے۔

میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں مسلمان جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی ولادت ہوئی جس کی جسامت دیگر عام بچوں سے الگ ہے۔

نوزائیدہ بچے کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہی دھڑ میں دو سر جڑے ہیں اور تین ہاتھ ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس بچے کی پیدائش کو میڈیکل سائنس میں کرشمہ کہا جاسکتا ہے کیونکہ ایسا کیس کروڑوں میں سے ایک ہوتا ہے۔ اسے سائنس کی زبان میں پولی سیفلی کنڈیشن کہا جاتا ہے۔

 رتلام : مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع میں ایک عجیب و غریب بچہ کی پیدائش ہوئی ہے ۔ اس بچے کے دو منہ اور تین ہاتھ ہیں ۔ بچہ کی پیدائش ہوتے ہی اس کو فورا اندور کے ایم وائی اسپتال بھیج دیا گیا ۔ یہاں سینئر ڈاکٹرس اس پر نظر رکھیں گے ۔ ایم وائی اسپتال میں اس کو آئی سی یو میں آبزرویشن کیلئے رکھا گیا ہے ۔ بچے کی ماں کو رتلام ضلع اسپتال میں ہی بھرتی کیا گیا ہے ۔

بچے کے والد کا نام سہیل اور والدہ کا نام شاہین ہے۔ والد سہیل کا کہنا ہے کہ پیدائش سے قبل سونوگرافی میں کہا گیا تھا کہ جڑواں بچے ہیں اور اب پیدائش کے بعد جسامت غیرمعمولی ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچے کی بہتر دیکھ بھال کے لیے اندور کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے آئی سی یو میں رکھا گیا ہے اور بچہ ماہر ڈاکٹرز کی زیرِنگرانی ہے۔

 

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button