عجیب و غریب

ادے پور :معمر کو یرغمال بنا کر ۲؍ کروڑ مالیت کی لوٹ پاٹ ، علاقہ میں سنسنی

ادے پور، ۱۳؍اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا ) ادے پور کے کانیڑ میں بدمعاشوں نے ایک گھر میں لوپ پاٹ کی سنسنی خیز واردات انجام دے ڈالی ۔ تفصیلات کے مطابق بدمعاشوں نے تقریبا 2 2 کروڑ مالیت کا سامان لوٹ لیا۔ واقعہ کے دوران ڈاکوؤں نے معمر مکان مالک کو یرغمال بنا لیاتھا، اور اس کے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے تھے۔ پولیس کو صبح کے وقت ہی اس لوٹ پاٹ کا علم ہوا۔معمر شخص گھر میں تنہا رہتا تھا، پیر کی رات تقریباً ۴؍بدمعاش گھر میں داخل ہوئے،انہوں نے معمر شخص کو یرغمال بنایا ، اس کے بعد ڈیڑھ گھنٹوں تک گھر کے ہر کمرے میںماہرانہ طریقۂ کار سے لوٹ پاٹ کی ۔اس دوران گھر میں رکھے 16 لاکھ روپے نقدی ، 1.4 کلو سونا اور 125 کلو چاندی کے زیورات اور برتن لوٹ کر لئے گئے ۔خیا ل رہے کہ چوری شدہ سامان کی کل مالیت 2 کروڑ بتائی جاتی ہے۔اہل خانہ نے بتایا کہ سوہن لال جان پہچان کے لوگوں سے پیسے کے لین دین کا ’کاروبار‘ کرتے ہیں۔ متاثرہ معمر سوہن کوٹھاری نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے میرے منہ ، ہاتھ اور پاؤں باندھ دیئے، البتہ میری ناک کھلی تھی۔ بدمعاشوں نے قریب ڈیڑھ گھنٹے تک لوٹ مار کی، انہو ںنے میرے منھ میں کپڑا بھی ٹھونس دیا، تاکہ میں چیخ نہ سکوں۔ اس کی وجہ سے میرے منہ سے بھی خون نکلنالگا ۔بدمعاشوں کے چلے جانے کے بعد میں نے شور مچا توایک پڑوسی آیا ،اس نے پولیس کو اس معاملے سے آگاہ کیا گیا۔متعلقہ تھانہ انچارج تیج سنگھ نے بتایا کہ اہل خانہ اور آس پاس کے لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ آس پاس نصب سی سی ٹی وی فوٹیج بھی کھنگالی جارہی ہے ، تاکہ ان کی مدد سے چوروں کا پتہ لگایا جاسکے ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close