عجیب و غریب

بی جے پی کے ایم ایل اے کا اعلان ، لاک ڈاؤن ختم ہونے تک کھانا نہیں کھائیں گے

سیتا پور، 4 اپریل (آئی این ایس انڈیا) اترپردیش کے سیتا پور ضلع میں مہولی اسمبلی سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی ششانک تریویدی نے لاک ڈاؤن ختم ہونے تک کھانا استعمال نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے کورونا کے بہتر علاج کے لئے اپنے ایم ایل اے فنڈ سے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ تریویدی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو اپنا آئیڈیل بتایا ہے۔ترویدی نے کہا کہ ہمارے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی اور یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اس وائرس کے انفیکشن کو روکنے اور ہندوستان سے اس کے خاتمے کے لئے پوری تندہی سے کوشش کر رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں بلکہ ملکی باشندوں کو اس وقت زیادہ سے زیادہ کھانے کی ضرورت ہے، اس لئے میں نے ایک چھوٹی سی کوشش کی ہے۔ ایم ایل اے نے بتایا کہ انہوں نے مہولی اسمبلی کے رہائشیوں کے لئے کورونا وائرس سے بچاؤ اور علاج کے حوالے سے یوپی اسمبلی اسپیکر کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے کورونا کے خلاف جنگ میں اپنے ایم ایل اے فنڈ سے ایک کروڑ روپیہ دینے کی سفارش کی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close