عجیب و غریب

آشرم میں دو نابالغ لڑکیوں کی تین دن تک عصمت دری ، کیس درج، ڈھونگی بابا فرار

شملہ۔ ۳۰؍جنوری:ہماچل پردیش کی دو نابالغ لڑکیوں سے ہریانہ کے ایک آشرم میں ریپ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ریپ کے بعد سے ملزم بابا فرار ہے۔ دونوں نابالغ لڑکیاں ہریانہ سے ہیں اور ایک کی عمر 12 سال اور دوسری لڑکی کی عمر 14 سال ہے۔ منگل کی دیر شام پنچکولہ میں مہیلا تھانے میں اس سلسلے میں ریپ کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق، ہریانہ کے کالکا کے رائےپور پرانی مین چھوٹا ترلوکپورآشرم کا یہ واقعہ ہے۔ ہماچل پردیش کے بدی کے دو بیٹیاں اپنے بھائیوں کے ساتھ آشرم میں گئی تھیں۔ دونوں بچیوں کا الزام ہے کہ دونوں کے ساتھ تین دنوں تک ریپ ہوا۔ اس دوران انہیں الگ کمرے میں رکھاگیا اور بھائیوں سے ملنے نہیں دیا گیا۔ متاثرہ بچیوں کے بیانوں کی بنیاد پر معاملہ درج کرلیا ہے۔پنچکولہ میں مہیلا تھانہ انچارج نیہا چوہان نے بتایا کہ دو نابالغ لڑکیوں کے ریپ کی شکایت درج کی گئی ہے۔ متاثرین کے مطابق ہولیس لکش آنند نام کے بابا نے ان کے ساتھ تین دن تک ریپ کیا۔ پولیس معاملے کی تفتیش میں لگی ہوئی ہے اور آگے اسی کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ مہیلا تھانہ انچارج نیہا چوہان نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے ماری کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close