عجیب و غریب

سبرامنیم سوامی کا مشورہ: نوٹ پر چھاپیں لکشمی کی تصویر، روپے میں ہوگی بہتری

کھنڈوا ۔۱۶؍جنوری: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے ڈالر کے مقابلے گرتے روپے کو لے کر عجیب وغریب بیان دیا ہے۔انہوں نے ہندوستانی کرنسی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے بینک نوٹ میں دھن کی دیوی لکشمی کی تصویر شائع کرنے کی وکالت کی ہے۔سبرامنیم سوامی نے کہا کہ وہ نوٹ میں دھن کی دیوی لکشمی کی تصویر چھاپنے کے حق میں ہیں۔انڈونیشیا کی کرنسی پر بھگوان گنیش کی تصویر چھاپنے کے سوال پر سبرامنیم سوامی نے کہاکہ اس سوال پر وزیر اعظم نریندر مودی جواب دے سکتے ہیں۔ حالانکہ جہاں تک میری بات ہے تو میں اس کے حق میں ہوں۔بھگوان گنیش رکاوٹوں کو دور کرتے ہیں۔میرا تو یہ کہنا ہے کہ دھن کی دیوی لکشمی کی تصویر بینک نوٹ میں چھاپنے سے ہندوستانی کرنسی کی صورتحال بہتر ہو سکتی ہے۔ اس پر کسی کو برا ماننے کی ضرورت نہیں ہے۔اس دوران بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے شہریت ترمیم ایکٹ (سی اے اے ) پر بھی اپنی بات رکھی۔انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ میں قابل اعتراض کچھ بھی نہیں ہیں۔اس کے لیے کانگریس اور مہاتما گاندھی نے خود شہریت ترمیمی قانون کے لیے اپیل کی تھی۔ سوامی نے کہاکہ سال 2003 میں پارلیمنٹ میں کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے پاکستان کے اقلیتوں کو شہریت دینے کی اپیل کی تھی۔ہم تو اس کو لے کرآئے ہیں۔اب کانگریس اسکو قبول نہیں کر رہی ہے اور کہہ رہی ہے کہ ہم نے پاکستان کے مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔میرا سوال یہ ہے کہ اس میں کیا ناانصافی ہوئی ؟ پاکستان کے مسلمان یہاں نہیں آنا چاہتے ہیں۔ہم ان کو یہاں آنے پر مجبور نہیں کر سکتے ہیں۔بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی ہمیشہ اپنے بیانات کو لے کر میڈیا کی سرخیوں میں رہتے ہیں۔اس سے پہلے انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ برہمنوں اور دلتوں کی طرح مسلمانوں اور ہندوؤں کا ڈی این اے بھی ایک ہے۔سوامی کا یہ بھی دعوی ہے کہ یونیفارم سول کوڈ جلد ہی لایا جائے گا۔سپریم کورٹ گزشتہ 70 سالوں میں کئی بار یونیفارم سول کوڈ بنانے کے لئے ہدایات دے چکا ہے۔اس کے علاوہ آئین کے آرٹیکل 44 میں بھی یونیفارم سول کوڈ بنانے کا ذکر کیا گیا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close