عجیب و غریب

موٹی اور بھاری بھرکم خاتون نے شوہر کے اوپر بیٹھ کر اس کی جان لے لی

ماسکو (ہندوستان اردو ٹائمز) روس میں ایک بھاری بھرکم خاتون نے جھگڑے کے بعد اپنے شوہر کے اوپر بیٹھ کر اس کی جان لے لی۔ رپورٹ کے مطابق اس خاتون کا نام ’تاتیانا او‘(Tatyana O)بتایا گیا ہے جس کا اپنے شوہر ایدرکے ساتھ جھگڑا ہوا، جس پر تاتیانا ایدر کو زمین پر گرا کر اس کے منہ پر بیٹھ گئی، جس سے دم ایدر کا دم گھٹ گیا اور اس کی موت واقع ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق روس کے شہر نوووکوزنیتسک (Novokuznetsk)کی رہائشی تاتیانا کا وزن 102کلوگرام سے زائد تھا۔ تاتیانا اور ایدر کی بیٹی نے اپنی ماں کو باپ کے منہ پر بیٹھے اور باپ کو تڑپتے دیکھا تو بھاگ کر باہر گئی اور ہمسایوں سے مدد مانگی۔تاہم جب تک بیٹی ایک ہمسایہ خاتون کو لے کر گھر پہنچی، اس کے باپ کی موت ہو چکی تھی۔

ہمسایہ خاتون نے ایدر کو بے سدھ دیکھ کر ریسکیور ورکرز کو کال کی جنہوں نے آ کر ایدر کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس نے تاتیانا کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close