عجیب و غریب

حیران کن : دبئی سے 40 لڑکیاں گرفتار لیکن برہنہ ویڈیوز کس لیے بنارہی تھیں؟

دبئی(ذرائع)دبئی پولیس نے دو روز قبل ایک ہوٹل میں برہنہ فوٹوشوٹ کرانے والی 40ماڈلز کو گرفتار کر لیا تھا۔ اب اس شرمناک فوٹوشوٹ کی مزید تصاویر منظرعام پر آ گئی ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ان ماڈلز نے پینٹ ہاﺅس کی بالکونی میں برہنہ کھڑے ہو کر فوٹوشوٹ کروایا تھا، جس کی تصاویراور ویڈیوزاس فوٹوشوٹ کے آرگنائزر نے ہی سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیں، جو متحدہ عرب امارات کے قوانین سے لاعلم تھا اور نہیں جانتا تھا کہ یہ حرکت انہیں جیل کی ہوا کھلا سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ خواتین دبئی کے پوش علاقے مرینا میں واقع ایک عمارت میں بالکونی پر کھڑی تھیں۔ دبئی پولیس کی طرف سے تصدیق کی گئی ہے کہ ان تمام خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ان خواتین کے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ یہ سابق سوویت ریاستوں کی شہری ہیں۔ ان میں سے 11ماڈلز کا تعلق یوکرین سے ہے، جس کی تصدیق یوکرین کی وزارت خارجہ کی طرف سے کر دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ان خواتین کو وہاں لیجانے اور اس نوع کا فوٹوشوٹ کرانے والے روسی آرگنائزر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس 33سالہ آرگنائزر کا نام الیگزی کونتسوف ہے۔ فوٹوشوٹ کی وائرل ہونے والی تصاویر خود الیگزی نے ہی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھیں۔ مبینہ طور پر اس نے یہ تصاویر اور ویڈیوز اسرائیل کی ایک فحش فلموں کی ویب سائٹ کے لیے بنائی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والی تمام ماڈلز کی عمریں 20کی دہائی میں ہیں۔ پولیس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان خواتین نے متحدہ عرب امارات کی اخلاقی اقدار اور روایات کی پامالی کی جو قطعی ناقابل قبول ہے۔ واضح رہے کہ عوامی جگہ پر ایسی شرمناک حرکت کرنے پر متحدہ عرب مارات کے قانون کے تحت 1ہزار پاﺅنڈ (تقریباً2لاکھ 11ہزار روپے)تک جرمانہ اور 6ماہ تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔’ڈی ٹینڈ اِن دبئی‘ (Detained in Dubai)نامی تنظیم کی بانی اور ڈائریکٹر رادھا سٹرلنگ کا کہنا ہے کہ ”ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ یہ فوٹوشوٹ امریکہ کی ایک فحش ویب سائٹ کے اسرائیلی ورژن کے لیے کیا گیا تاہم اب سن رہے ہیں کہ یہ ایک اسرائیلی فحش فلموں کے چینل کی تشہیری مہم کے لیے کیا گیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close