عجیب و غریب

گھر میں 3 سال سے مقیم خاتون نے پہلی مرتبہ کمرے کی الماری کے پیچھے دیکھا تو کیا تھا؟ دیکھ کر حیران پریشان رہ گئی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک لڑکی کو نئے گھر میں منتقل ہوئے 3سال کا عرصہ گزر چکا تھا کہ گزشتہ روز اس کے وارڈروب کے پیچھے ایک ایسی چیز کا انکشاف سامنے آگیا کہ وہ سوچ بھی نہ سکتی تھی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق لڑکی نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ @abrianacriste پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ بتاتی ہے کہ اسے اس گھر میں رہتے ہوئے 3سال گزر چکے ہیں اور اسے آج تک معلوم نہیں ہو سکا تھا کہ بیڈروم کے ساتھ ملحق ایک خفیہ کمرہ بھی موجود ہے۔

لڑکی بتاتی ہے کہ ”آج میں نے وارڈ روب سے اندر دیکھنے کی کوشش کی تو مجھے ایک تنگ راستہ مل گیا جو اس خفیہ کمرے تک مجھے لے کر گیا۔“ لڑکی کیمرا لے کر اس کمرے تک جاتی ہے اور تمام صورتحال ٹک ٹاک صارفین کو دکھاتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کی وارڈروب سے ایک تنگ راستہ ایک دروازے تک جاتا ہے جو اس خفیہ کمرے کا دروازہ ہوتا ہے۔ یہ خفیہ کمرہ بالکل خالی ہوتا ہے جس میں لکڑی کے چند ٹکڑوں کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close