عجیب و غریب

بیوفائی کی سزا، خاتون نے شوہر کو خنزیر کے پنجرے میں بند کرکے دریا میں پھینک دیا

بیجنگ (ذرائع ۔ ہندوستان اردو ٹائمز ) چین میں ایک خاتون نے شوہر کو بیوفائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جس کے بعد اسے ایسی خوفناک سزا دے دی کہ روح کانپ اٹھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص کو بیوفائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد ایک پنجرے میں بند کرکے دریا میں پھینکا گیا ہے۔ یہ واقعہ جنوبی چین کے شہر ماؤ منگ میں پیش آیا۔

شوہر کو بیوفائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑنے کے بعد بیوی نے مقامی لوگوں کی مدد سے اسے ایک پنجرے میں بند کروایا اور دریا میں پھینک دیا۔ بعض لوگوں نے اس شخص کو دریا سے نکال کر ہسپتال پہنچایا جہاں اس کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ قدیم چین میں سزا کیلئے یہ طریقہ استعمال کیا جاتا تھا۔ اسے ’پِگ کیج‘ کہا جاتا ہے۔ اس سزا میں دراصل وہ پنجرہ استعمال کیا جاتا تھا جس میں خنزیروں کو رکھا جاتا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close