عام آدمی پارٹی نے ایم سی ڈی انتخاب جیت کر بی جے پی کا 15 سال بعد کیا صفایا

نئی دہلی : دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو اکثریت مل گئی ہے۔ خبر لکھے جانے تک پارٹی نے اب تک 130 سیٹیں جیت لی ہیں۔ وہیں بی جے پی نے 99 اور کانگریس نے 7 اور دیگر کو 3 پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ دہلی میونسپل کارپوریشن کے 250 وارڈوں کے لیے 4 دسمبر کو ووٹنگ ہوئی تھی اور ووٹوں کی گنتی آج صبح 8 بجے شروع ہوئی۔ ایم سی ڈی الیکشن کے لیے 1349 امیدوار میدان میں تھے۔
#DelhiMCDPolls | AAP crosses majority mark, wins 126 seats, BJP wins 97 seats as counting continues.
Congress wins 7, leads on 3 and Independent candidates win 3.
Counting is underway for 250 wards. pic.twitter.com/tdlVFmXAvn
— ANI (@ANI) December 7, 2022
خیال رہے کہ سال 2022 کے ایم سی ڈی انتخابات کے لیے راجدھانی میں 13638 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے۔ اس الیکشن میں تقریباً 50 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ جس میں سب سے زیادہ پولنگ فیصد وارڈ نمبر 5 بختاور پور میں 65.72 فیصد اور سب سے کم ووٹنگ وارڈ نمبر 145 و اینڈریوز گنج میں 33.74 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
غورطلب ہے کہ 2017 کے ایم سی ڈی انتخابات میں بی جے پی نے 270 وارڈوں میں سے 181 پر کامیابی حاصل کی تھی۔ اس الیکشن میں عام آدمی پارٹی نے 48 اور کانگریس نے 27 اور بی جے پی نے 53 فیصد ووٹ حاصل کئے تھے۔