حیدرآباد

عامر علی خان کے ہاتھوں ہجر ی کلینڈر 1444ء کا رسم اجراء

حیدرآباد (ہندوستان اردو ٹائمز) ہماری قوم کے بچوں کا ہجری کلینڈر اور عیسوی کلینڈر سے واقفیت بہت ضروری ہے۔ مجھے خوشی ہوئی کہ تنظیم اصلاح معاشرہ ٹرسٹ حیدرآباد کی جانب ہجری کلینڈر کی اشاعت عمل میں لائی گئی۔ اس میں طلبہ ونوجوانوں کیلئے ابتدائی تعلیم وتربیت سے اصلاح معاشرہ ممکن ہے۔

ان خیالات کااظہار عامرعلی خان (روزنامہ سیاست) نے دفترسیاست میں ہجری کلینڈر کی رسم اجراء کا انجام دیتے ہوئے کیا۔ محمدنعیم الدین خادم اصلاح معاشرہ نے کہاکہ اخلاق ،آداب ،نمازوں کی تربیت،ٹرایفک رولس، بچوں کیلئے اشکال وتصاویر کے ساتھ اسے شائع کیا گیا ہے۔ ادارے انجمنیں مدارس معلمہ صباحی ومسائی اسکول عربی ٹیوشن کے لیے فراہم کیاجائے گا۔

طریقہ تربیت عملی پراکٹیکل روزانہ آدھا گھنٹہ یا ایک گھنٹہ معہ ہوم ورک کروایا جائے گا۔ حمید ،خضر واسٹاف آفس نے انتظامات میں حصہ لیا ۔ مزید تفصیلات کیلئے مسجد قطب شاہی اٹھارہ سیڑھی اصلاح معاشرہ کتب خانہ گولکنڈہ یا فون نمبر 9396420658پرربط پیدا کیاجاسکتا ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button