دیوبند

عارف انصاری نے ہائی کوٹ کے فیصلہ کی ستائش کی اور فیس واپسی کو یقینی بنانے کامطالبہ کیا

دیوبند، 17؍ جنوری (رضوان سلمانی) ابھیبھاوک سنگھ(والدین و سرپرستوں کی کمیٹی) کے شہر کنوینر عارف انصاری نے سال 2020-21؍ میں کووڈ19؍ کے سب نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن کے دوران تعلیمی اداروں کے مسلسل بند رہنے اور درس و تدریس کا کام آنلائن ہونے کی صورت کے مدنظر عدالت کی جانب سے 15؍ فیصد فیس طلبہ وطالبات یاان کے والدین کو واپس کئے جانے کے فیصلہ پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ تمام والدین و سرپرستوں کی جیت ہے۔ عارف انصاری نے ہائی کورٹ کے فیصلہ کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ عدالت کا یہ فیصلہ والدین و سرپرستوں کی طویل جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ مذکورہ فیصلہ کا نفاذ سختی کو ساتھ ہونا چاہئے، عارف انصاری نے کہاکہ عدالت نے انصاف پر مبنی فیصلہ دے کر اپنی ذمہ داری کو احسن طریقہ سے نبھایا ہے، لیکن اب مقامی انتظامیہ اور ایجوکیشن محکمہ کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ تمام تعلیمی اداروں کے نام احکامات جاری کرکے 15؍ فیصد فیس واپس کرائے جانے کو یقینی بنائے تاکہ غریب والدین و سرپرستوں کو کچھ راحت مل سکے۔ ابھیبھاوک سنگھ کے علاوہ انوج جین، خوش نصیب خان،فرقان انصاری،ستیش کمار،فیروز،دیپک کمار اور دیگر شخصیات نے بھی ہائی کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button