طلبہ وطالبات کو دلایاٹریفک اور سڑک ضابطوں پر عمل کرنے کا حلف

دیوبند،19؍ جنوری(رضوان سلمانی) دیوبند کے گاؤں بھائیلہ میں واقع بھائیلہ پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج میں راشٹریہ سیوا یوجنا اکائی کیمپ کا انعقادکیاگیا، اس کیمپ میں شریک طلبہ وطالبات کو ٹریفک اور سڑک کے ضابطوں پر عمل کرنے کاحلف دلایا گیا۔تفصیل کے مطابق جمعرات کے روز بھائیلہ پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج میں منعقد ہونے والے کیمپ کے پروگرام آفیسر ڈاکٹر راجیش کمار نے طلبہ وطالبات کو بتایا کہ ٹریفک ضابطوں پر عمل کرکے حادثابت سے محفوظ رہاجاسکتاہے،
انہوں نے کہاکہ ہماری زندکی انمول ہے، لہٰذا اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ سڑک پر چلتے وقت ہم اپنی حفاظت کو ملحوظ رکھیں لیکن ہم یہ کام صرف روڈ ضابطوں پر عمل کرکے ہی کرسکتے ہیں، راجیش کمار نے کہاکہ دوپہیہ گاڑی چلاتے وقت ہیلمنٹ کا لازمی طور پر استعمال کریں،اسی طرح گاڑی چلاتے وقت سیٹ بلیٹ کے استعمال پر خصوصی توجہ دیں اور اس کے سات تیزرفتاری کو ترک رکھیں،
اس کے علاوہ پروگرام آفیسر نے گاڑی اوور ٹیک کرنے میں احتیاط برتنے،غلط سائیڈ میں گاڑی نہ چلانے،کم عمر کے بچوں کے ہاتھ میں بائک یا اسکوٹر نہ دینے اور سڑک خاص طورپر سے ہائیوے پر حفاظت کے ساتھ گاڑی چلانے اور تمام روڈ و ٹریفک ضابطوں پر عمل کرائے جانے کیلئے بیدار ی پیدا کرنے کی اپیل کی۔ اس کیمپ کے انعقاد میں کالج اسٹاف نے بھرپور تعاون دیا۔