طالبان علوم نبوت ہمارے لئے بہترین نعمت عظمیٰ ہے مستقبل میں یہی دین کے علم بلند کریں گے: حافظ محمد اسلم

دیوبند، 28؍ دسمبر (رضوان سلمانی) سہارنپور امداد الغرباء فاؤنڈیشن کے زیراہتمام دارالسلام اکیڈمی رسولپور کلاں میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے ہوا، پروگرام کی نظامت مولانا فیضان مظاہری نے کی، مہمان خصوصی کی حیثیت سے امداد الغرباء فاؤنڈیشن کے بانی وصدر چودھری انتخاب عالم نے شرکت کی اور اکیڈمی کے طلباء وطالبات کو فاؤنڈیشن کی جانب سے اپنے ہاتھوں سے جرسی تقسیم کی۔ اس موقع پرحافظ محمد اسلم نے کہا کہ انسا نوں سے پیار و محبت اور ضرورت مند انسا نوں کی مدد خاص طور پر طالبان علوم نبوت کے عمل کو ہر دین اور مذہب میں تحسین کی نظر سے دیکھا جا تا ہے لیکن دین اسلام نے خدمت انسا نیت کو بہترین اخلاق اور عظیم عبادت قرار دیا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو یکساں صلا حیتوں اور اوصاف سے نہیں نوازا بلکہ اُن کے درمیان فرق وتفا وت رکھا ہے اور یہی فرق و تفاوت اس کائنات رنگ وبو کا حسن و جمال ہے ۔ وہ رب چاہتا تو ہر ایک کو خوبصوت،مال دار،اور صحت یاب پیدا کر دیتا لیکن یہ اس کی شانِ خلاقی کے خلاف ہوتی۔ جامع مسجد کے امام و خطیب قاری محمد حسین نے کہا کہ یہ طلبہ عظیم نعمت عظمیٰ ہے، مستقبل میں یہ ننھے طلباء ہی دین کا علم بلند کرینگے
قابل تعریف ہیں انتخاب عالم جنہوں نے یہ پہل کی کہ طلباء کے درمیان اپنا قیمتی وقت نکال کر آئے، شرکاء میں قاری محمد انتخاب عالم قاسمی ،قاری محمد سفیان کاشفی ، مولانا محمد مہتاب عالم مظاہری نے شرکت کی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں ماسٹر محمد علی شیر، مولانا عدنان مظاہری، ڈاکٹر محمد سعدان، حافظ محمد عفان، مستری محمد طاہر کی نمایا ںخدمات رہیں۔ آخر میں دارالسلام اکیڈمی کے ذمہ دار حافظ ماسٹر محمد عثمان نے چودھری انتخاب عالم اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔