بہارپٹنہ

صوبہ بہار میں اسکو ل کے اساتذہ کے لیے یونیفارم ضوابط نافذ

پٹنہ ، 15جولائی ( ہندوستان اردو ٹائمز ) بہار حکومت نے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کے لیے یونیفارم مقرر کیا ہے۔ اب بہار کے اساتذہ جینز، پینٹ،ٹی شرٹ یا پھر کرتا پائجامہ پہن کر اسکول نہیں آسکیں گے۔ گزشتہ ہفتے بہار کے لکھی سرائے ضلع کے ایک سرکاری اسکول میں ڈی ایم نے ایک استاد کو کرتا پائجامہ پہن کر کلاس لینے پر سرزنش کی تھی۔ اس کے علاوہ اسے فوری طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اس واقعے کے اگلے ہفتے ہی بہار حکومت نے اسکولوں میں اساتذہ کے لیے ڈریس کوڈ نافذ کر دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں بچوں کے ساتھ اساتذہ کے لیے بھی ڈریس کوڈ ہوگا۔اب بہار کے اساتذہ جینز، پینٹ اور ٹی شرٹ پہن کر اسکول نہیں آسکیں گے۔

 

نئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) وریندر نارائن نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف رسمی پتلون اور مکمل یا ہاف شرٹ میں ہی اسکول آئیں۔ڈی ای او نے ضلع کے تمام بلاک ایجوکیشن افسروں اور ایلیمنٹری اور سیکنڈری اسکولوں کے ہیڈ ماسٹروں کو جاری کردہ ایک حکم نامے میں لکھا ہے، انٹرنیٹ میڈیا میں اساتذہ کی تعلیمی مدت کے دوران کرتا، پائجامہ، جینز ٹی شرٹ پہنے ہوئے ویڈیوز سامنے آرہے ہیں۔اسکولز منظر عام پر آ رہے ہیں۔ اس سے اساتذہ کی منفی تصویر سامنے آرہی ہے۔

مزید لکھا ہے کہ اساتذہ کا معاشرے کی تعمیر اور طلبہ کی کردار سازی میں اہم کردار ہوتا ہے۔ اساتذہ نہ صرف اسکول میں بلکہ اسکول کی مدت کے بعد بھی طلبہ کی رہنمائی کا کردار ادا کرتے ہیں۔اس لیے اسکول کے دورانیے میں اسکول میں پڑھنے کا کام فارمل پینٹ، فل یا ہاف شرٹ میں کریں، تاکہ ان کی شائستگی بچوں کے لیے بھی مثالی بن جائے۔بہار کے سرکاری اسکولوں کے طالب علموں کے لیے یونیفارم پہلے ہی طے ہے۔ اب اساتذہ کو بھی فارمل پینٹ، فل یا ہاف شرٹ پہن کر آنا ہوگا۔ یہ فیصلہ اساتذہ کے امیج کو مثبت بنانے کے لیے لیا گیا ہے۔گزشتہ ہفتے لکھی سرائے ضلع میں، ہیڈ ماسٹر کے لباس پر ڈی ایم کی طرف سے ڈانٹ ڈپٹ کا ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔

 

وائرل ویڈیو میں لکھی سرائے ضلع کے ڈی ایم سنجے سنگھ اسکول میں ہیڈ ماسٹر کو کرتا پائجامہ میں دیکھ کر غصے میں آگئے۔انہوں نے ہیڈ ماسٹر سے کہا کہ آپ ٹیچر ہیں یا لیڈر۔ اس پر بھی ڈی ایم کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا اور ہیڈ ماسٹر کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ متعلقہ افسر سے فون پر بات کرتے ہوئے ڈی ایم کا کہنا ہے کہ اس کا نام نربھیے کمار سنگھ ہے۔ ان کے نام نوٹ کریں۔ اور بتاؤ کہ انہیں یہاں سے کیوں نہ ہٹایا جائے۔ ان کی تنخواہ بھی فوراً روک دی جائے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button