قومی

صمدیہ ڈگری کالج میں کرئیر گائیڈینس پروگرام

بھیونڈی شہر کا معروف تعلیمی ادارہ صمدیہ کالج آف آرٹس اینڈ کامرس میں بروز سنیچر بتاریخ 4فروری کو اسٹار اوورسیز اکیڈمی کے اشتراک سے کرئیر گائیڈینس کے پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ پروگرام کی ابتداء کالج کے طالب علم انصاری نایاب نے تلاوتِ قرآن مجید سے کی بعد ازاں کالج کے پروفیسر جلیس احمد شیخ نے پروگرام کی غرض وغائت بیان کی۔ کالج کے پرنسپل نے آئے ہوئے تمام مہمانان کا استقبال کیا نیز تعارف بھی پیش کیا۔
اسٹار اوورسیز اور برٹس امپیریل یونیورسٹی کالج، دبئی سے جڑے ہوئے نمائندے بھی موجود تھے جنہوں نے بہت تفصیل سے بتایا کہ گریجویشن کے بعد کون کون سے کورسیس میں داخلہ لیا جاسکتا ہے۔ پروگرام کا سب سے اہم موضوع بیرونِ ملک تعلیم حاصل کرنے کے مواقع کے متعلق تھا جس میں انھوں نے بتایا کہ کیسے آپ گریجویشن مکمل کرنے کے بعد دبئی اور پیرس جیسے ممالک میں رہتے ہوئے پڑھائی کے ساتھ ساتھ روزگار بھی حاصل کر سکتے ہو، نیز داخلے کی تمام تفصیلات بھی بتائی ۔ پروگرام کے آخری حصے میں سوال وجواب کا سیشن بھی تھا جس میں طلباء کی بڑی تعداد نے اپنے سوالات پوچھے اور تشفی بخش جوابات حاصل کیے۔
پروگرام کی نظامت کے فرائض اسٹار اکیڈمی سے وابستہ حلال سرنے ادا کیے اور شکریہ کی رسم پروفیسر جلیس احمد شیخ نے ادا کی۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button