قومی

صمدیہ ڈگری کالج میں میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد

بھیونڈی (ہندوستان اردو ٹائمز) بھیونڈی شہر کا قدیم اور معروف تعلیمی ادارہ بھیونڈی ویورس ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام چل رہے صدیہ کالج آف آرٹس اینڈ کامرس میں بروز منگل بتاریخ ۲۰؍دسمبر ۲۰۲۲ء؁ کو ایک کامیاب فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔
طلباء کی حفظانِ صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے صمدیہ ڈگری کالج نے ایکتا فائونڈیشن، بھیونڈی کے اشتراک سے کالج کے طلبا کے لیے خصوصاً اور ان کے اہل خانہ والوں کے لیے ای۔سی۔جی، ایکسرے، آنکھوں کی جانچ، خون کی جانچ، دانتوں کی جانچ اور ہجامہ کا اہتمام کیا۔ اس فری میڈیکل کیمپ سے طلباکی کثیر تعداد نے فیض حاصل کیا نیز ان کے اہل خانہ نے بھی اس موقع کا فائدہ اٹھایا۔ سوسائٹی کے زیر اہتمام چل رہے دیگر اداروں جیسے عبدالشکور پر پرائمری اسکول اور ویورس انگلش میڈیم ہائی اسکول کے طلباء کی بڑی تعداد بھی اس کیمپ سے مستفید ہوئی ،تمام شرکاء کی ناصرف جانچ کی گئی بلکہ مناسب دوائیں بھی دی گئی۔
کیمپ کے دوران سوسائٹی کے معزز رکن اور رابعہ گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے چیئر مین محترم یوسف رمضان مومن، عزت مآب سیکریٹری محترم ایڈوکیٹ خیف نیاز مومن اور دیگر اراکین بھی حاضر رہے اور مختلف جانچ بھی کروائی اس موقع پر سوسائٹی کے سیکریٹری نے طلبا کو صحت کی اہمیت وافادیت کے بارے میں بتایا نیز کالج کی اس کاوش کو سراہا بھی۔ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد عارف انصاری نے بھی طلبا کو حفظانِ صحت کے تئیں مفید مشورے دیئے۔ اس نیک کام میں کالج کے تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملہ کے ساتھ ساتھ کالج کی NSS Unitنے بھی اپنی اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دیں۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button