عجیب و غریبقومی

صرف 22 سال کی عمر میں کام شروع کرنے والی بھارتی لڑکی 10 جہازوں کی مالک بن گئی

نئی دہلی(ہندوستان اردو ٹائمز) وہ بچپن ہی سے ایوی ایشن انڈسٹری میں دلچسپی رکھتی تھی۔ 22سال کی عمر میں اس نے اس انڈسٹری میں کاروبار کا آغاز کیا اور آج 32سال کی عمر میں وہ 10پرائیویٹ جہازوں کی مالک ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق کنیکا ٹیکریوال نے 2012ءمیں ’جیٹ سیٹ گو‘ (JetSetGo)کے نام سے ایک کمپنی قائم کی، جسے آج بھارت میں ’فضائی اوبر‘ بھی کہا جاتا ہے۔

From battling cancer at 22, to building the Rs.500 million “Uber of the  skies” – Meet the effervescent Kanika Tekriwal – Outlook Business WoW

آج کنیکا ٹیکریوال 7کروڑ ڈالر کی دولت کی مالک ہے اور اس کی پرائیویٹ جیٹ کمپنی میں 10پرائیویٹ جہاز ہیں۔ کنیکا کا کہنا تھا کہ ”میں ابتداءسے ہی ایوی ایشن انڈسٹری میں دلچسپی رکھتی تھی۔ جب میں نے دیکھا کہ پرائیویٹ چارٹرڈ طیاروں کا حصول انتہائی مشکل ہے، اس کا تمام پراسیس بروکرز اور آپریٹرز کے درمیان ایسا پیچیدہ ہے کہ طیارہ کرائے پر حاصل کرنے کے خواہش مند بوکھلا کر رہ جاتے ہیں۔ میں نے سوچا کہ اس صورتحال کو لوگوں کے لیے آسان کرنا چاہیے۔“

Meet Kanika Tekriwal, A Woman Who Owns 10 Private Jets At The Age Of 32

ایم بی اے گریجوایٹ کنیکا کا کہنا تھا کہ ”پرائیویٹ جیٹ انڈسٹری میں شفافیت نہ ہونے اور طیارے کم ہونے کی وجہ سے لوگوں کو بھاری رقوم کرائے کے طور پر ادا کرنی پڑتی تھیں۔ درحقیقت میرا خواب تھا کہ میں پرائیویٹ جہازوں کے سفر کو عام لوگوں کی دسترس تک لاﺅں، جو وقت کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور کم وقت میں ایک سے دوسری جگہ سفر کرنا چاہتے ہیں۔“

Bhopal's Kanika makes it to Forbes '30 under 30' achievers list - Hindustan  Times

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button