بین الاقوامیعجیب و غریب

صرف پانچ پاؤنڈز کے لیئے سفاک شوہر نے نوبیاہتا دُلہن کو قتل کردیا

قاہرہ،17مارچ (ہندوستان اردو ٹائمز) مصر میں قلیوبیہ گورنری میں ایک دلہن کو اس کی شادی کے صرف 18 دن بعد ہی اس کے شوہر کی طرف سے چاقو سے 5 مصری پاؤنڈ جن کی مالیت ایک ڈالر سے کم ہے کی وجہ سے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بیوی کی جانب سے گھرکے لیے کچھ منگوانے کی خاطر رقم مانگی گئی۔ شوہر نے رقم نہیں دی۔ یہ رقم زیادہ نہیں بلکہ صرف پانچ پاؤنڈ تھی۔ اس پر دونوں میں جھگڑا ہوا۔

 

شوہرنے بیوی کی پیٹھ میں چھری کے وار کر کے اسے زخمی کر دیا۔قلوبیہ سیکیورٹی کے ڈائریکٹر کو قلیوبیہ پولیس اسٹیشن کے چیف آف انویسٹی گیشن کی طرف سے ایک اطلاع موصول ہوئی کہ بلقیس گاؤں میں ایک عمارت کے اندر سے ایک لڑکی کی لاش ملی ہے، جس کی پشت پر چھریوں کے کئی زخم تھے۔سکیورٹی فورس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی اور لاش کو قلیوبیہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ معلوم ہوا کہ اس واقعے کے پیچھے اس کے شوہر کا ہاتھ تھا کیونکہ اس نے اس پر چاقو سے کئی وار کیے اور فرار ہوگیا۔سکیورٹی سروسز کی تفتیش سے معلوم ہوا کہ ملزم کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا جب اس نے اس سے گھر کا کچھ سامان خریدنے کے لیے رقم مانگی لیکن اس نے انکار کر دیا اور اس سے جھگڑا کیا اور اس کی پیٹھ میں چھری سے وار کر دیا۔تفتیش میں یہ بھی معلوم ہوا کہ ملزم شادی کے بعد اپنی بیوی پر خرچ نہیں کرتا تھا اور کھانا بھیجنے کے لیے بیوی کے گھر والوں پر انحصار کرتا تھا۔

 

واقعے کے روز اس کی بیوی نے اس سے کھانے کا سامان خریدنے کے لیے 5 پاؤنڈ کا مطالبہ کیا لیکن اس نے انکار کر دیا۔ ان کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا جس کے بعد اس نے اس کے جسم کے الگ الگ حصوں میں وار کر دیا۔مقتولہ لڑکی کی ماں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنی بیٹیوں کی کفالت کے لیے سبزی فروخت کرتی ہے اور حادثے کے دن انہوں نے اپنی بیٹی سے رابطہ کیا۔ میں اسے کھانے کا کہنا چاہتی تھی۔ وہ نہیں بولی۔ میں بھاگ کر اس کے پاس گئی تو وہ خون میں لت پت تھی۔قلیوبیہ گورنری میں قلیوبیہ پراسیکیوشن نے بلقیس میں شادی کے 18 دن بعد بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کو حراست میں لینے کے بعد اس کے چار روزہ جسمانی ریمانڈ کا حکم دیا ہے۔ پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button