دیوبند

صحافی ممتاز احمد کو دیاگیا خصوصی اعزاز

دیوبند، 21؍ مارچ (رضوان سلمانی) جرنلسٹ یونین آف انڈیا کے ذریعہ سہارنپور میں واقع اگروال دھرم شالہ میں ہولی ملن پروگرام اور اعزازی تقریب کاانعقاد کیاگیا، جس میں ضلع کے متعدد صحافیوں کو ان کی صحافتی خدمات کے لئے اعزازات سے نوازاگیا۔پروگرا م کے دوران دیوبند کے سینئر صحافی ممتاز احمد کو ان کی طویل صحافتی خدمات کے اعتراف میں انہیں ’’گنیش شنکر ودھارتھی‘‘ ایوارڈ سے نوازاگیا۔

تقریب کے دوران جرنلسٹ یونین آف انڈیا کے قومی صدر اشوک شرما اور خازن انجم صدیقی کے ذریعہ ممتاز احمد کو شال اوڑھا،مومنٹواورسپاس نامہ دے کران کی صحافتی خدمات پر روشنی ڈالی اور کہاکہ ممتاز احمد طویل وقت سے ضلع میں بے خوف اندازمیں غیر جانبدارانہ صحافتی خدمات انجام دے رہے ہیں، ایسے افراد کی حوصلہ افزائی نہایت ضروری ہے۔ ممتاز احمد نے مذکورہ اعزاز ملنے پر تنظیم کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ اعزاز ات سے حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوتاہے۔

ممتاز احمد کو مذکورہ اعزاز ملنے ارون گپتا، شمیم مرتضیٰ فاروقی،تحسین خاں ایڈوکیٹ،ڈاکٹر نواز دیوبندی،ڈاکٹر شمیم دیوبندی،ڈاکٹر ایس اے عزیز، نسیم انصاری ایڈوکیٹ، راجکمار جاٹو، اوم ویر سنگھ،منوج سنگھل، اطہر عثمانی، ایم افسر،فہیم صدیقی،فہیم عثمانی، رضوان سلمانی، معین صدیقی، نوشاد عثمانی، مشرف عثمانی، سمیر چودھری ،آباد علی،عارف عثمانی،عارف انصاری،ایوب بیگ،نوا ب اختر،سلیم قریشی،ارشد صدیقی،انصار مسعودی،دانش مسرور،ڈاکٹر دلشاد انصاری،ڈاکٹر اسامہ وغیرہ نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button