دیوبند

صحافی ممتاز احمد جانچ فاؤنڈیشن دہلی کی جانب سے ریاستی صدر منتخب

دیوبند،31؍اگست(رضوان سلمانی) جانچ فاؤنڈیشن دہلی اور ترینیترریسرچ کی جانب سے دیوبند کے صحافی ماسٹرممتاز احمد کو ان کی سماجی خدمات اور منصفانہ صحافت کے لئے کی گئی خدمات کے پیش نظر فاؤنڈیشن کا ریاست اترپردیش کا صدر منتخب کیا گیا ہے ۔اس انتخاب پر ماسٹرممتاز احمد نے فاؤنڈیشن کے قومی صدر کلدیپ کمار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فاؤنڈیشن کی جانب انہیں جو ذمہ داری دی ہے تو وہ اسے ایمانداری کے ساتھ ادا کر یں گے۔

ممتاز احمد کے اس انتخاب پر جامعہ طبیہ دیوبند کے سکریٹری ڈاکٹر انور سعید ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر اختر سعید،ارون اگراول،ایو ب بیگ ،مہتاب آزاد،ڈاکٹر شبیر کریم،شمیم مرتضی فاروقی،عارف انصاری،رضوان سلمانی،سمیر چودھری،ڈاکٹر شمیم دیوبندی،ارشد زماں ،نسیم انصاری ایڈوکیٹ،ڈاکٹر ایس اے عزیز،دانش،مسرور ملک،سعید انصاری،ندیم خاں،ارشد صدیقی،ڈاکٹر صادق،ڈاکٹر دلشادوغیرہ نے ان کے انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماسٹر ممتازاحمد ایک محنتی انسان ہیں اور وہ جو بھی کام کرتے ہیں وہ بڑی لگن اور محنت سے کرتے ہیں ۔ان کا اس عہدے پر منتخب ہونا ان کی محنت کا نتیجہ ہے ۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button