دیوبند

صحافی ممتاز احمد بیسٹ جنرلسٹ ایوارڈ سے سرفراز

دیوبند، 6؍ جولائی (رضوان سلمانی) دامیگنیٹ مال ٹرانسپورٹ سہارنپور شہر میں ویسٹرن ہاک اور وائس آف ڈیموکریسی اخبار کا اجرا عمل میں آیا ۔ اس پروگرام میں دیوبند کے صحافی ممتاز احمد کو بہٹ اسمبلی حلقہ کے اسمبلی رکن عمر علی خان او رایم ایل سی شاہنواز خان نے بیسٹ جنرلسٹ کا ایوارڈ دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر عمر علی خاں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ممتاز احمد مستقبل میں بھی صحافت اور سماجی میدان میں اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صحافت ایک ایماندار پیشہ ہے اور جو انسان ایمانداری سے اس پیشہ میں لگا رہتا ہے اس کی حوصلہ افزائی کرنا ضروری ہے۔ اس دوران ممتاز احمد نے اخبار کے ایڈیٹر ارشاد خان منڈن کا شکریہ ادا کیا او رکہا کہ امید ہے کہ ان کا یہ اخبار بے خوف ہوکر لوگوں کے مسائل انتظامیہ اور حکومت تک پہنچانے کا کام کریں گے۔

صحافی ممتاز احمد کو ایوارڈ ملنے پر ڈاکٹر ڈی کے جین ، ارون اگروال، دیپک راج سنگھل ، اشوک کمارگپتا،ڈاکٹر شمیم دیوبندی، ڈاکٹر ایس اے عزیز، ایوب بیگ، ڈاکٹر شبیر کریمی، عارف انصاری، سلیم قریشی، تحسین خاں ایڈوکیٹ ، محمد نسیم انصاری ایڈوکیٹ ، مہتاب آزاد، ندیم خان انجینئر ، سلیم خواجہ، محمد عثمان انجینئر ، ارشد صدیقی، اکرام انصاری، ضرار بیگ وغیرہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button