ممبئی

شیوسینا کے باغی گروپ کا نام ہوگا،’ شیوسینابالاصاحب‘

ممبئی، 25جون (ہندوستان اردو ٹائمز) مہاراشٹر میں سیاسی اتھل پتھل کے درمیان ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شیوسینا کے باغی لیڈر ایکناتھ شندے کی قیادت میں اپنے دھڑے کا الگ نام لے رکھ سکتے ہیں۔

امکان ہے کہ شندے کی باغی فوج کا نام شیو سینا – بالا صاحب ٹھاکرے رکھا جائے گا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے، ساونت واڑی کے ایم ایل اے دیپک کیسرکر نے انکشاف کیا کہ باغی کیمپ کے پاس کافی تعداد ہے، تاہم، وہ اپنے گروپ کی آفیشیل شناخت کا انتظار کر رہے ہیں۔کیسرکر کو شنڈے کیمپ کا ترجمان مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ اعلان جلد کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ خبر اس وقت بھی سامنے آئی ہے جب ادھو ٹھاکرے کی زیرقیادت پارٹی نے 16 باغی ایم ایل ایز کی نااہلی کا مطالبہ کیا ہے جو شنڈے اور دیگر پارٹی لیڈروں کے ساتھ گوہاٹی کے ایک ہوٹل میں ڈیرے ڈالے ہوئے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ باغی ایم ایل اے ریڈیسن بلو ہوٹل میں اس وقت تک قیام کریں گے جب تک انہیں ایم ایل اے کا قانونی درجہ نہیں مل جاتا۔ اس سے پہلے دن میں ڈپٹی اسپیکر نرہری جروال نے ایم ایل اے کی نااہلی کی کاروائی شروع کی۔

جمعہ کو ایکناتھ شندے نے نامور قانونی ماہر کے ساتھ تین گھنٹے تک نااہلی کے امکانات اور آئینی دفعات پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ باغی کیمپ 46 ایم ایل ایز کے دستخطوں کے ساتھ ڈپٹی اسپیکر جروال کو ہٹانے کی تجویز پیش کرسکتا ہے۔

جمعہ کو جروال نے اجے چودھری اور سنیل پربھو کی تقرری کو منظوری دی تھی۔ شیو سینا نے پارٹی کے اندر بغاوت کے بعد ایکناتھ شندے کو قانون ساز پارٹی کے لیڈر کے عہدے سے برطرف کرنے کے بعد ایسا کیا ہے۔اگرچہ باغی ایم ایل اے نے ڈپٹی اسپیکر کو لکھا کہ شنڈے کو قانون ساز لیڈر کے طور پر برقرار رکھا جائے، لیکن جروال نے ان کی درخواست کو ٹھکرا دیا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button