ممبئی

شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے کی امت شاہ کی حمایت

ممبئی ،14؍مئی (ہندوستان اردو ٹائمز) شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے ہفتہ کو ’ایک دیش، ایک بھاشا‘کی وکالت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندی پورے ہندوستان میں بولی جاتی ہے اور اس کی مقبولیت ہے۔

راوت نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو یہ چیلنج قبول کرنا چاہئے کہ تمام ریاستوں کی ایک زبان ہونی چاہئے۔ ان کا یہ تبصرہ اس وقت آیا جب شاہ نے تقریباً ایک ماہ قبل کہا تھا کہ ہندی کو انگریزی کے متبادل کے طور پر قبول کیا جانا چاہئے نہ کہ مقامی زبانوں کے متبادل کے طور پر۔ ان کے اس بیان کی جنوبی ریاستوں کے کئی نامور لیڈروں نے مخالفت کی تھی۔راوت نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔

ان کا یہ تبصرہ تمل ناڈو کے وزیر تعلیم کے پونموڈی کے ایک سوال کے جواب میں آیا، جنہوں نے ایک دن پہلے ہندی کو مبینہ طورپر مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کی مذمت کی تھی اور اس دعوے پر سوال اٹھایا تھا کہ اس زبان کوسیکھنے سے مدد ملے گی، آپ کو روزگار ملے گا۔راوت نے یہ بھی کہا کہ ہندی فلم انڈسٹری کا ملک اور دنیا میں گہرا اثر ہے۔ اس لیے کسی زبان کی توہین نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو یہ چیلنج قبول کرنا چاہئے کہ تمام ریاستوں میں ایک زبان ہونی چاہئے۔ ایک قوم، ایک آئین، ایک نشان اور ایک زبان ہونی چاہیے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button