چنئی

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف تمل ناڈو اسمبلی میں قرارداد منظور کرنے پر انڈین یونین مسلم لیگ نے کیا تمل ناڈو وزیر اعلی کا شکریہ

ڈی ایم کے ایسی تحریک ہے جو ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی پاسداررہی ہے۔ پروفیسر قادر محی الدین

چنئی۔ (پریس ریلیز)۔ انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کے قومی صدر پروفیسر قادر محی الدین نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں تمل ناڈو وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے 2019میں منظور کردہ شہریت ترمیمی قانون کو تمل ناڈو کے معزز وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے 8ستمبر2021کو تمل ناڈو قانون سازا سمبلی میں منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک قراداد منظور کیا ہے اسے تمل ناڈو کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ پروفیسر قادر محی الدین نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت نے آئین ہند میں واضح طور پر بیان کردہ سیکولرازم کے خلاف شہریت ترمیمی قانون منظور کیا تھا۔

مذکورہ قانون امتیازی، غیر آئینی اور بھارتی روایتی پالیسی کے خلاف ہے، لہذا، انڈین یونین مسلم لیگ (IUML) نے پہلے پہل اس کے خلاف سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ جس کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں نے بھی مقدمات دائر کئے۔ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں مختلف مراحل میں مظاہرے اور احتجاج ہوئے۔ تمل ناڈو میں اس وقت کے اپوزیشن لیڈر اور موجودہ وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے چنئی میں اپنی صدارت میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ایک احتجاجی ریلی کی جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ تمل ناڈو میں مختلف مقامات پر مظاہرے اور احتجاج جاری رہے۔ اس وقت کی حکمران پارٹی اے آئی اے ڈی ا یم کے نے عوامی مخالفت کو حقیر سمجھا اور خاموش تماشائی بنی رہی۔ گزشتہ اسمبلی انتخابی مہم کے دوران ایم کے اسٹالن نے وعدہ کیا تھا کہ ڈی ایم کے کے اقتدار میں آتے ہی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف تمل ناڈو اسمبلی میں ایک قرار داد منظور کریں گے۔اس وعدے کو پورا کرتے ہوئے تمل ناڈو وزیراعلی ایم کے اسٹالن نے تمل ناڈو اسمبلی میں شہریت ترمیمی قانون کو منسوخ کرنے کا قرارداد منظور کیا ہے، ان کا یہ اقدام قابل تحسین اور قابل تعریف ہے۔

انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر قادر محی الدین نے مزید کہا ہے کہ مرکزی بی جے پی حکومت اقلیتی برادری کے خلاف جب مختلف قوانین لیکر آئی اور ملک کی شبیہ کو داغدار کیا تو اس وقت تمل ناڈو کی اے آئی اے ڈی ایم کے (AIADMK) حکومت آنکھیں بند کرکے حمایت کررہی تھی۔ جبکہ تمل ناڈو وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف تمل ناڈو اسمبلی میں واضح قرار داد منظور کرکے ثابت کیا ہے کہ ڈی ایم کے (DMK) ہمیشہ اقلیتی برادری کی حقوق کی پاسدارہے۔ تمل ناڈو وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کے اس مستحسن اقدام کا سیکولرازم پر یقین رکھنے والے تمام لوگ خیر مقدم کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ تمل ناڈو میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں پرسابقہ اے آئی اے ڈی ایم کے حکومت کی جانب سے دائر مقدمات کو واپس لینے پر ہم ایک بار پھر تمل ناڈو وزیر اعلی کا شکریہ اداکرتے ہیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close