عجیب و غریب

شہرت پانے کیلئے شہری نے بکری سے شادی کرلی

جکارتہ(ہندوستان اردو ٹائمز) انڈونیشیا میں ایک آدمی نے سوشل میڈیا پر شہرت پانے کے لیے بکری کے ساتھ بیاہ رچا لیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس 44سالہ شخص کا نام سیف العارف بتایا گیا ہے جو انڈونیشیاءکے صوبے مشرقی جاوا کے شہر گریسک کا رہائشی ہے۔وہ ایک یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر ہے اور انہی پلیٹ فارمز پر اپنی ویڈیوز وائرل کرنے کی غرض سے اس نے یہ قبیح حرکت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شادی کی یہ تقریب گریسک کے نواحی گاﺅں کلام پوک میں ہوئی۔ سیف کے یوٹیوب چینل اور ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس سفید رنگ کی بکری کو زرق برق چادر اوڑھا کر دلہن بنایا گیا ہوتا ہے اور چند مقامی لوگ اس قریب میں شامل ہوتے ہیں۔

تقریب میں سیف اور بکری کا نکاح بھی پڑھایا گیا اور بتایا گیا کہ سیف کی طرف سے بکری کو 22ہزار انڈونیشیائی روپیہ (306پاکستانی روپے)جہیز میں بھی دیئے گئے ہیں۔بعد ازاں سیف نے اعتراف کر لیا کہ یہ شادی محض ڈرامہ تھا جس کا مقصد یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیوز کو وائرل کروانا تھا۔

 

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button