عجیب و غریب

شکاری نے مگر مچھ کا پیٹ چاک کیا تو اندر سے ایسی چیزیں برآمد ہو گئیں کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک شکاری نے مگر مچھ کا پیٹ چاک کیا تو اندر سے کچھ ایسی چیزیں برآمد ہو گئیں کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ رپورٹ کے مطابق یہ 13فٹ 5انچ لمبا مگرمچھ شین سمتھ نامی شکاری کو ملا تھا۔ جب اس کا پیٹ چاک کیا گیا تو اس میں سے تیروں کے ٹوٹے ہوئے بھالے اور دیگر ایسے قدیم ہتھیار برآمد ہوئے جو آج سے 5سے 6ہزار سال قبل شکار کے لیے استعمال ہوتے تھے۔

 

شین سمتھ نے اس مگرمچھ کے پیٹ سے برآمد ہونے والی اشیاء امریکی ریاست مسیسپی کے ماہرین آثارقدیمہ کو دی ہیں جن کا کہنا ہے کہ یہ اشیاء ممکنہ طور پر 5سے 6ہزار سال قبل مقامی امریکی باشندے شکار کے لیے استعمال کرتے تھے۔ ان قدیم اشیاء کے علاوہ مگرمچھ کے پیٹ سے مچھلیوں کی ہڈیاں، پر، بالوں کے گولے اور دیگر چیزیں بھی ملیں۔

شین سمتھ کا کہنا ہے کہ میں دہائیوں سے شکار کر رہا ہوں اور آج تک کسی جانور کے پیٹ سے ٹوٹے ہوئے تیروں کے بھالے نہیں ملے۔ میں ہی نہیں، ماہرین بھی اس بات پر حیران ہیں کہ تیروں کے اتنے قدیم ٹکڑے اور دیگر قدیمی اشیاء اس مگرمچھ کے پیٹ میں کیسے پہنچیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close