فقہ و فتاوی

شوہر کا سوتیلا باپ محرم نہیں : ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی

سوال :
ایک عورت کے شوہر کا انتقال ہو گیا _ اس سے اس کا ایک لڑکا تھا _ اس عورت نے دوسری شادی کرلی _ بعد میں اس لڑکے کی بھی شادی ہوگئی _
سوال یہ ہے کہ کیا لڑکے کا سوتیلا باپ اس کی بیوی کے لیے محرم ہے؟

جواب :
قرآن مجید میں سسر (شوہر کے باپ) کو محارم میں شمار کیا گیا ہے _ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے :
حُرِّمَتۡ عَلَيۡكُمۡ……. وَحَلَاۤئِلُ اَبۡنَآئِكُمُ الَّذِيۡنَ مِنۡ اَصۡلَابِكُمۡۙ (النساء :23)
” تم پر حرام کی گئیں……… اور تمہارے اُن بیٹوں کی بیویاں جو تمہاری صُلب سے ہوں ۔“
لیکن آیت میں صراحت ہے کہ یہ حرمت سگے بیٹے کی بیوی سے متعلق ہے _ اس بنا پر شوہر کا سوتیلا باپ بیوی کا محرم نہیں ۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button