بنگالعجیب و غریب

شوہر نے بیوی کو دی دردناک موت، لاش کے ٹکڑے کرکے نہر میں پھینکا

مغربی بنگال کے سلی گڑی میں ایک شوہر نے ناجائز تعلقات کے شک میں اپنی بیوی کا قتل کردیا اور اس کی لاش کے ٹکڑے کرکے ندی میں بہا دیا ۔ پولیس نے بیوی کے قتل کے الزام میں ملزم شوہر کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے ناجائز تعلقات کے شک میں اپنی بیوی کا چاقو سے حملہ کرکے قتل کردیا اور اس کے جسم کے ٹکڑے کردئے اور کرسمس کے موقع پر نہر میں پھینک دیا ۔ پولیس نے بتایا کہ رینوکا کے جسم کے حصے ابھی غائب ہیں۔ غوطہ خور تیستا نہر میں جسم کے ٹکڑے تلاش کررہے ہیں ۔

محمد انصارل کو جمعرات کو سلی گڑی کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا، جس نے انہیں دو ہفتہ کی پولیس حراست میں بھیج دیا ۔ پولیس جسم کے اعضا کا پتہ لگانے کیلئے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلا رہی ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اپنا جرم قبول کرلیا ہے ۔ مقتولہ کی شناخت رینوکا خاتون (30) کے طور پر ہوئی ہے جبکہ اس کے شوہر کا نام محمد انصارل ہے ۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ انصارل اور رینوکا خاتون جن کی شادی کو چھ سال ہوچکے ہیں اور ان کا ایک چھوٹا بیٹا ہے، وہ سلی گڑی نگر نگم کے وارڈ 43 کے تحت دادا بھائی کالونی میں رہتے تھے ۔ رینوکا خاتون کے اہل خانہ نے فون اور ذاتی طور پر رابطہ کرنے میں ناکام ہونے کے بعد کرسمس کے دن سلی گڑی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی

پولیس کے مطابق مقتولہ کے اہل خانہ کے ذریعہ 24 دسمبر کو اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی ۔ پولیس افسر نے بتایا کہ شروعاتی جانچ میں مقتولہ کا شوہر ہی مشتبہ نکلا۔ حراست میں لے کر اس سے پوچھ گچھ کی گئی ۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے اپنا جرم قبول کرلیا ۔

پولیس نے بتایا کہ انصارل نے ناجائز تعلقات کے شک میں بیوی رینوکا خاتون کا قتل کردیا تھا ۔ رینوکا خاتون سلی گڑی میں ایک بیوٹیشین کورس میں حصہ لیتی تھی ۔ 24 دسمبر سے وہ لاپتہ تھی ۔ پوچھ گچھ کے دوران انصارل نے اعتراف کیا کہ اسی دن وہ اپنی بیوی کو پاس کے پھانسی دیوا لے گیا اور اس کا قتل کردیا ۔ لاش کو نہر میں پھینکنے سے پہلے اس نے جسم کے دو ٹکڑے کردئے ۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button