شوبز

سوشانت معاملہ : 6 جولائی کو ریکارڈ کیا جائے گابھنسالی کا بیان

ممبئی،03 ؍جولائی ( ہندوستان اردو ٹائمز ) اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے میں فلم کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کا بیان پیر کو ریکارڈ کیا جائے گا۔

جمعہ کے روز ایک پولیس افسر نے یہ معلومات دی۔اس دوران تفتیش کاروں نے اطلاع دی کہ وہ کپڑے کی صلاحیت کی چھان بین کریں گے جس کا راجپوت مبینہ طورپھانسی لگانے کے لیے استعمال کیا تھا۔ تاکہ یہ یہ معلوم ہوسکے کہ یہ کپڑا اداکار کے برابر وزن اٹھانے کے قابل تھا یا نہیں۔34سالہ راجپوت کی لاش 14 جون کو باندرا میں واقع ان کی رہائش گاہ پر لٹکی ہوئی ملی تھی۔

تفتیش کاروں کے مطابق اداکار نے خود کو پنکھے سے لٹک کر پھانسی لگانے کے لئے رات میں پہننے والے ہرے رنگ کے سوتی گاؤن کا استعمال کیا تھا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ باندرا پولیس نے بھنسالی کو سمن جاری کیا ہے۔ وہ پیر کو تفتیش میں شامل ہوں گے تب ہی ان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

بھنسالی نے راجپوت کو فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی تھی، لیکن تاریخوں کے مسائل کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہوسکا کیونکہ اداکار نے ایک بڑی فلم پروڈیوسر کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرلیا تھا۔ افسر نے کہا کہ پولیس یہ سمجھنے کی کوشش کرے گی کہ راجپوت نے کن حالات میں خودکشی جیسی صورتحال اختیار کی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close