شوبز

پوجابھٹ نے شیئر کی ایسی تصویریں،مچ گیا ہنگامہ ، پوجا نے کہا تنقیدیں مجھے پریشان نہیں کرتیں

ممبئی 02 جولائی (ایجنسی) بالی ووڈ اداکارہ و فلمساز پوجا بھٹ کا کہنا ہے کہ تنقیدیں انہیں پریشان نہیں کرتیں پوجا بھٹ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ وہ اپنی فلموں کے ساتھ ساتھ اپنے بیباک نظریات کے لئے بھی پہچانی جاتی ہیں۔

[ads1]

 

پوجا بھٹ نے سوشل میڈیا پر ایک فوٹو شیئر کیا ہے جو خوب وائرل ہو رہا ہے۔اپنے اس فوٹو میں پوجا بھٹ باتھ ٹب میں نظر آرہی ہیں۔ پوجا بھٹ کی تصویر کے ساتھ ساتھ ان کے کیپشن نے بھی لوگوں کی توجہ مبذول کروائی ہے۔

[ads1]

اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے پوجا بھٹ نے لکھا ’’تنقیدیں مجھے پریشان نہیں کرتیں۔ میں 90 کی دہائی کے آغاز سے ہی ناقدین کے نشانے پر رہی ہوں۔ پوجا بھٹ جلد ہی فلم ’سڑک ۔2‘ میں نظر آئیں گی۔

 اس تصویر میں پوجا بھٹ باتھ ٹب میں پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔ سوپ کے جھاگوں سے ڈھکی پوجا بھٹ باتھ ٹب میں بیحد ہی بولڈ پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔

[ads4]

اس فلم میں ان کے ساتھ عالیہ بھٹ، سنجے دت اور آدتیہ رائے کپور مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ یہ فلم ڈزنی ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہونے والی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close