شوبز

کورونا وائرس: عامر خان کے ہاؤس اسٹاف کی رپورٹ مثبت : خاندان کے لوگوں کی رپورٹ منفی ، لیکن والدہ زینت کی جانچ ہونا باقی

نئی دہلی ،30 ؍ جون ( آئی این ایس انڈیا ) عامر خان کا گھر بھی کورونا وائرس کی زد میں آگیا ہے۔ عامر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے گھر کا عملہ کورونا وائرس مثبت پایا گیا ہے۔ جس کے بعد ان کے اہل خانہ سے تفتیش کی گئی۔ جانچ میں عامر اور اس کے اہل خانہ کی رپورٹ منفی آئی۔ لیکن ان کی والدہ زینت حسین کی جانچ ابھی باقی ہے۔

عامر نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ والدہ کے لئے دعا کریں۔ عامر خان نے کہا کہ سب کو کووارنٹین کردیا گیا ہے۔ عامر نے بی ایم اے سی کے ذریعہ انہیں دی جانے والی طبی امداد کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ کوکیلابن اسپتال کے ڈاکٹروں، نرسوں اور عملے کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close