شوبز

نوازالدین صدیقی کو بیوی عالیہ نے بھیجا طلاق اور بحالی کا نوٹس، لگائے کئی سنگین الزام

مظفرنگر،18مئی (آئی این ایس انڈیا) بالی ووڈ کے بہترین اداکار نوازالدین صدیقی کو، ان کی بیوی عالیہ نے طلاق اور بحالی رقم طلب کرتے ہوئے قانونی نوٹس بھیجا ہے۔عالیہ کے وکیل ابے سہائے نے بات چیت میں بتایاکہ میری موکل عالیہ نے 7 مئی کو ایک قانونی نوٹس اداکار نوارالدین صدیقی کو بھیجا ہے، جس میں طلاق اور بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔وکیل آگے بتاتے ہیں کہ قانونی نوٹس میں اور کیا کیا لکھا گیا ہے، یہ واضح نہیں کریں گے۔نوٹس میں لکھی گئیں بہت سی چیزیں انتہائی رازدارانہ اورحساس ہیں،ہم نے یہ نوٹس 7 مئی کو ای میل اور وہاٹس ایپ کے ذریعے بھیجا ہے۔اس وقت جب حالات مشکل ہیں، ایسے میں اسپیڈ پوسٹ کی سہولت نہیں ہے۔عالیہ جی نے 13 مئی کو اپنی طرف سے قانونی نوٹس بھیجا تھا، اب تک نوازالدین کا کوئی بھی جواب نہیں آیا ہے۔ہمیں یہ معلومات نہیں کہ نواز اس وقت کہاں ہیں،فی الحال کورٹ بند ہیں، ان کوجواب دینے کے لئے 15 دن کا وقت دیا گیا ہے۔

انہوں نے اب تک اپنی بیوی سے کوئی رابطہ نہیں کیا،ان کی بیوی نے وہاٹس ایپ سے نوٹس بھیجا ہے،15 دنوں کا وقت ختم ہونے کے بعد بھی اگر ان کا کوئی جواب نہیں آیا تو ہم قانونی ایکشن لیں گے۔ ای میل اور وہاٹس ایپ سے بھیجا گیا کوئی نوٹس قانونی طور پر قابل ہے،خاص طور پر جب کہ آج کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے، ایسے میں یہ جو الیکٹرانک تبادلے کے ذرائع ہیں ان کو قانونی منظوری ہے۔

نواز کی بیوی عالیہ نے ہوئی بات چیت میں کہاکہ میں اس وقت زیادہ کچھ تو نہیں بول پائوںگی، لیکن جو بھی میرے وکیل نے آپ سے کہا ہے، وہ سب سچ ہے،جب بھی کچھ اس طرح کی بات زندگی میں ہوتی ہے تو اس کے پیچھے کوئی وجہ ہوتی ہے، مجھے لگتا ہے اس لاک ڈاؤن کے وقت میں مجھے اس بارے میں سوچنے میں مدد ملی،اب جاکر میں نے طلاق لینے کا فیصلہ کیا ہے،نواز کے ساتھ میرے رشتے میں پریشانیاںبہت ہیں،ہم کافی عرصے سے الگ ہی رہ رہے ہیں۔

نواز کو لے کر آج صبح سے اطلاعات ہیں کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ ممبئی سے اترپردیش کے بڑھانا میں عید منانے کے لئے گئے ہیں۔بڑھانا پہنچنے کے بعد انہیں ان کے گھر میں ہوم کوارنٹین کر دیا گیا،اگرچہ اس خبر پر ان کے بھائی کا کہنا ہے کہ نواز عید منانے نہیں بلکہ بیمار بوڑھی ماں کو گھر چھوڑنے آئے ہیں،بتایا جا رہا ہے کہ نواز ہفتہ کو اپنے گھر پہنچے ہیں۔نوازالدین صدیقی نے ممبئی سے یوپی تک آنے کے لئے انتظامیہ سے ضروری اجازت لی تھی۔نواز کے بھائی شمس صدیقی نے اس اجازت کی ایک کاپی بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ ان کی ماں بہت بیمار ہیں اور اس وجہ سے ان کا خاندان ممبئی سے سفر کرکے ہوم ٹاؤن پہنچا ہے۔پرمشن لیٹر میں بھی لکھا ہے کہ نواز خاندان صحت وجوہات سے سفر کر رہا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close