شوبز

بالی ووڈ کی7 نئی فلموں کو آمازون پرریلیز کرنے کافیصلہ

شوبز (ذرائع) لاک ڈاؤن کی وجہ سے دنیا بھر میں متعدد فلموں کی عکس بندی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ فلم کی ریلیز کو بھی تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔تھیٹر اور سنیما گھر بند ہونے کی وجہ سے صارفین کی جانب سے آن لائن اسٹریمنگ سائٹ کے استعمال کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آن لائن اسٹریمنگ سروس آمازون پرائم پر اب وہ بھارتی فلمیں ریلیز کی جائیں گی جنہیں اس ماہ کے آغاز میں سنیما گھروں میں ریلیز کیا جانا تھا۔ بھارتی ویڈیو اسٹریمنگ سائٹ آمازون پرائم پر 7 نئی بالی ووڈ فلمیں ریلیز کی جائیں گی جس میں اداکار امیتابھ بچن اور ودیا بالن کی فلم بھی شامل ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close