شوبز

دبئی میں بیوی اور 17 سالہ بیٹی کی موجودگی کی خبروں پر سلمان خان نے خاموشی توڑدی

ممبئی(ہندوستان اردو ٹائمز) معروف اداکار اور بالی ووڈ میں ’ بھائی‘کے نام سے پہچانے جانے والے سلمان خان نے دبئی میں بیوی اور17 سالہ بیٹی کی موجودگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق معروف  اداکار سلمان خان نے اپنے بھائی ارباز کے شو ’کوئیک ہیل‘ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اپنے اوپر ہونے والی تنقید کے جواب دیئے ۔میزبان ارباز خان نے سوشل میڈیا صارف کا کمنٹ پڑھا جس میں دعویٰ کیاگیا تھا کہ سلمان خان کی بیوی ہے جس کا نام نور ہے اور ایک 17 سال کی بیٹی بھی ہے اور سلمان ان کے ساتھ دبئی میں رہتے ہیں لیکن بھارت میں موجود لوگوں کو یہ کہہ کر بیوقوف بنایا ہوا ہے کہ ان کی تو ابھی تک شادی بھی نہیں ہوئی۔

آپ کو بتادیں کہ سلما ن خان صارف کے اس دعوے کو سن کر غصے میں آگئے اور انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ نہیں بھائی صاحب میری کوئی بیوی نہیں ہے،میں ہندوستان میں رہتا ہوں گلیکسی اپارٹمنٹ میں نو سال کی عمر سے اور یہ بات پورے ہندوستان کو پتہ ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close