شوبز

عامر خان اور کرن راؤ کی علیحدگی پر حنا خان کا موقف بھی آگیا

ممبئی (ہندوستان اردو ٹائمز) اداکارہ حنا خان نے عامر خان اور کرن راؤ کی علیحدگی پر اپنی انسٹا گرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں عامر اور کرن کے اس فیصلے کا احترام کرتی ہوں ۔

اُن کاکہنا تھا کہ بچوں کے کاندھے والدین کے غلط فیصلوں کا بوجھ اُٹھانے کے لئے نہیں بنے اس لئے اپنے بچوں کی خاطر عقلمندی کا مظاہرہ کریں۔حنا خان نےعامر اور کرن کی علیحدگی پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے ٹوٹے ہوئے دل کے ایموجیز بھی اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر پوسٹ کئے ۔حنا خان کا مزید کہنا تھا کہ بہترین بننے کے لئے آپ کو پہلے یہ سیکھنا چاہیے کہ بدترین حالات سے کیسے نمٹنا ہے۔اس کے علاوہ انھوں نے عامر اور کرن کو ان کی آنے والی زندگی کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

خیال رہے حال ہی میں اداکار عامر خان اور فلمساز کرن راؤ نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا تھا جس میں ان دونوں نے طلاق کا اعلان کیا، دونوں کی شادی 28 دسمبر 2005 میں ہوئی تھی۔ عامر خان اور کرن راؤ کی علیحدگی کی خبر کے بعد فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے ردِعمل پیش کرتے دکھا ئی دے رہے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close