شوبز

کنگنا ہوئی کنگال : انکم ٹیکس ادا کرنے کے بھی پیسے نہیں ، خود اداکارہ نے دعویٰ کیا

ممبئی ( ہندوستان اردو ٹائمز) بالی ووڈ میں خود کو سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی اداکارہ کا دعویٰ کرنے والی کنگنا رناوت کو کورونا اس حالت میں لے آیا کہ ان کے پاس نصف انکم ٹیکس دینے کے بھی پیسے نہ بچے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کنگنا نے لکھاکہ وہ گزشتہ برس بے روزگار رہیں جس کے باعث وہ اپنے انکم ٹیکس کا نصف بھی ادا نہیں کر سکتیں۔ مجھے ٹیکس ادا کرنے میں تاخیر ہوگئی اور حکومت بقیہ واجب الادا رقم پر سود لگا رہی ہے لیکن اس کے باوجود میں اس قدم کو سراہتی ہوں ۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ کنگنا کی جانب سے خود کو ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی اداکارہ کا دعویٰ گمراہ کن ہے ، حکومت سالانہ آمدنی کی بنیاد پر ہی ٹیکس عائڈ کر سکتی ہے اور اداکارہ کو کام نہیں ملا تو آمدنی نہیں ہوئی ، اور اگر آمدنی ہوئی ہی نہیں تو اتنا ٹیکس کیوں عائد کیا گیا کہ وہ اسے ادا نہیں کر سکتیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close