شوبز

کنگنا رناوت کا باڈی گارڈ گرفتار

ممبئی 30مئی(ہندوستان اردو ٹائمز) بالی ووڈ کی متنازعہ اداکارہ کنگنا رناوت کے ذاتی باڈی گارڈ کمار ہیگڑے کو پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔ ہیگڑے کو کرناٹک کے اپنے گاؤں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ کمار ہیگڑے پر ایک عورت نے شادی کا بہانہ کرکے عصمت دری اور دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا ہے۔ اس خاتون نے الزام لگایا ہے کہ کمار ہیگڑے نے ان سے 50 ہزار روپے بھی لیے تھے ، جو واپس نہیں کیے ہیں۔پولیس عہدیداروں نے خبر رساں ادارے کو بتایاہے کہ ممبئی پولیس کی ایک ٹیم نے ہفتہ کے روز منڈیا کے ہیگڑاہلی سے کمار ہیگڑے کو گرفتارکیاہے۔کمار ہیگڑے الزام عائد کرنے والی خاتون سے رابطے میں نہیں تھے جس کے بعد اس نے ممبئی پولیس میں شکایت درج کروائی ۔

اطلاعات کے مطابق ایک تیس سالہ بیوٹیشن نے باڈی گارڈ کمار ہیگڑے پر شادی کے بہانے اس پرزیادتی کا الزام لگایا ہے۔ ایف آئی آرکے مطابق متاثرہ نے گذشتہ سال جون میں فلم کی شوٹنگ کے دوران کمار ہیگڑے سے ملاقات کی تھی۔خاتون نے شکایت میں بتایا ہے کہ کمار ہیگڑے نے پہلے شادی کی تجویز پیش کی تھی۔ نیز جب کمار ہیگڑے نے ان سے براہ راست تعلقات میں رہنے کے لیے کہا تو وہ اس بات پر راضی ہوگئیں کیونکہ انہیں توقع تھی کہ وہ اس سے شادی کریں گے۔ شکایت میں خاتون نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس نے جسمانی رشتہ قائم کرنے سے انکار کردیاتھا لیکن کمارہیگڑے نے اس پر مجبور کیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close