شوبز

’کام کے بدلے ہیرو کے ساتھ سونا پڑے گا‘، بھارتی اداکارہ کشور مرچنٹ نے آپ بیتی بیان کردی

ممبئی (ذرائع) بھارتی ٹی وی کی نامور اداکارہ کشور مرچنٹ نے نامور فلمساز پر کام کے بدلے ہیرو کے ساتھ سونے کی پیشکش کا الزام عائد کردیا اور کہا کہ فلمساز کی یہ پیشکش میں نے فوری طور پر مسترد کردی جبکہ یہ پروڈیوسر اور ہیرو فلم نگری کا بڑا نام ہیں۔

کشور مرچنٹ ٹی وی کی مشہور اداکارہ ہیں اور کئی ڈراموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔ وہ کئی ڈراموں کے ساتھ ساتھ رئیلٹی شوز میں بھی شریک رہ چکی ہیں تاہم اب انہوں نے ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔حالیہ انٹرویو میں کشور نے فلم میں کاسٹ سے متعلق انکشاف کیا کہ ایک فلم میں کام کیلئے انٹرویو کے دوان نامی گرامی فلمساز نے ہیرو کے ساتھ ایک رات سونے کی پیشکش کی۔انہوں نے مسلسل استفسار کے باوجود ہیرو اور فلمساز کا نام نہیں بتایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری فلم انڈسٹری بدنام ہے لیکن ہر انڈسٹری میں یہ چیز ہوتی ہے اور یہ سب معمول کی بات ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کئی اداکارائیں اس طرح کی پیشکش کا اعتراف کرچکی ہیں جبکہ ہدایتکار ساجد خان کو بھی اسی طرح کے الزامات کا سامنا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close