شوبز

اداکارہ کنگنا رناوت کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہمیشہ کے لیئے سسپینڈ، مقدمہ بھی درج

 

شوبز 4 ، مئی (ہندوستان اردو ٹائمز) شوبز اداکارہ یا پھر یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہمیشہ سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ کنگنا رناوت کا ٹویٹر اکاؤنٹ ٹویٹر نے سسپینڈ کردیا ہے ، اطلاع کے مطابق متنازعہ ٹویٹ کرنے پر ان کا اکاؤنٹ ہمیشہ کے لیئے سسپینڈ کیا گیا ہے ، اس کے علاوہ لوگوں کی بھاؤنا بھڑکانے کے الزام میں اداکارہ کنگنا رناوت پر بنگال میں مقدمہ بھی درج ہوگیا ہے ۔

Image

 

اکاؤنٹ سسپینڈ ہونے کے بعد کنگنا رناوت نے بھڑاس نکالتے ہوئے کہا کہ

ٹویٹر نے صرف میری بات ثابت کردی ہے کہ وہ امریکی ہیں اور پیدائشی طور پر ، ایک سفید فام شخص بھوری رنگ کے فرد کو غلام بنانے کا حقدار محسوس کرتا ہے ، وہ آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ آپ کیا سوچیں ، بولیں یا کیا کریں۔ میرے پاس بہت سارے پلیٹ فارمز ہیں جن کی میں اپنی آواز بلند کرنے کے لئے استعمال کرسکتی ہوں ، جس میں سینما کی شکل میں اپنا اپنا فن بھی شامل ہے

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close