شوبز

کپل شرما شو میں ٹیچر کا کردار نبھانے والی سگندھا مشرا نے معروف کامیڈین سے شادی کرلی

جالندھر (ہندوستان اردو ٹائمز) دی کپل شرما شو کا اہم حصہ رہنے والی کامیڈین سگندھا مشرا نے ڈاکٹر سنکیت بھوسلے سے شادی کرلی۔

سگندھا مشرا اور ڈاکٹر سنکیت بھوسلے کی شادی کورونا ایس او پیز کے تحت گزشتہ روز پنجاب کے شہر جالندھر میں ہوئی۔ تقریب میں شرکت کیلئے آنے والے مہمانوں کے کورونا ٹیسٹ بھی کیے گئے اور تقریب کے دوران بھی سماجی فاصلے کا دھیان رکھا گیا۔

خیال رہے کہ سگندھا مشرا دی کپل شرما شو کے پہلے سیزن کا حصہ تھیں۔ وہ شو پر ٹٰیچر سمیت مختلف کردار نبھاتی رہی ہیں۔ دوسری جانب ڈاکٹر سنکت بھوسلے سنجے دت کی نقل اتارنے کے حوالے سے مشہور ہیں۔ انہوں نے بھی دی کپل شرما شو کی کچھ قسطوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close