شوبز

فلم ’پٹھان‘ میں کنگ خان کے نئے روپ سے مداح حیران

شوبز، 12 مارچ 2021 (ہندوستان اردو ٹائمز) بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ میں کنگ خان کے نئے روپ نے مداحوں کو حیران کردیا۔

2018 میں فلم ’زیرو‘ کے بعد آنے والی کنگ خان کی فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ اس وقت دبئی میں جاری ہے۔ شوٹنگ کی ایک وڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے، جس میں اداکارکا نیا روپ دیکھ کرمداح حیران ہوگئے ہیں۔

ایک وڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارایک کارپرکھڑے ہیں اورکسی قسم کا ایکشن سین شوٹ کروارہے ہیں۔ وڈیومیں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارکے بال لمبے ہیں جس سے وہ بالکل مختلف دکھ رہے ہیں۔ دوسری وڈیومیں اداکارباقاعدہ چلتی ہوئی گاڑی پرفائٹنگ سین شوٹ کروارہے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل اداکارسلمان خان نے بھی ایک شوکے دوران بتایا تھا کہ وہ بھی شاہ رخ خان کی فلم پٹھان میں اپنی جھلک دکھائیں گے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close