شوبز

میں شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن مجھے معلوم نہیں کہ ۔ ۔ ۔ اداکارہ شمیتا شیٹھی کھل کر بول پڑیں

ممبئی (ہندوستان اردو ٹائمز) بالی ووڈ سٹار شیلپا شیٹھی کی چھوٹی بہن و اداکارہ شمیتا شیٹھی نے کہا ہے کہ وہ شادی کرنا چاہتی ہیں لیکن جس سے شادی کرنی ہے وہ پتا نہیں کہاں ہے۔

میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں شمیتا شیٹھی نے کہا کہ میں اپنی فلموں میں زیادہ تر بولڈ کردار ادا کرتی ہوں لیکن میں نجی زندگی میں ان کرداروں کے بالکل برعکس ہوں۔شمیتا شیٹھی نے کہا کہ میں اپنی نجی زندگی میں ایک سادہ خاتون ہوں، مجھے ٹی شرٹس اور کھلے کپڑے پہننا پسند ہے جبکہ مجھے میک اپ کرنے سے شدید نفرت ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ میں شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن مجھے نہیں معلوم کہ جس شخص سے میری شادی ہوگی، وہ اس وقت کہاں ہے، شاید اسے خود مجھے تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں جب اپنے اردگرد ازدواجی تعلقات کو ناکام ہوتا دیکھتی ہوں تو مجھے شادی کے نام سے خوف آتا ہے لیکن وہیں میں محبت کرنے پر یقین بھی رکھتی ہوں۔شمیتا شیٹھی نے مزید کہا کہ اگر میں شادی کروں گی تو کسی ایسے شخص سے شادی کرنا چاہوں گی جس کے ساتھ تاعمر زندگی گزاروں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close