شوبز

آنکھ مارنے کے انداز سے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی پریا پرکاش شوٹنگ کے دوران دھڑام سے نیچے آگریں، ویڈیو وائرل

ممبئی (ہندوستان اردو ٹائمز) گانے کی ویڈیو کے دوران کلاس روم میں آنکھ مارنے کے انداز سے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی پریا پرکاش اپنی پہلی تیلگو فلم ’چیک‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور عکس بندی کے دوران ہیرو کی پیٹھ پر چڑھنے کی کوشش کرتے ہوئے زمین پر گر پڑیں، انہیں دوڑتے ہوئے ہیرو نتھین کی پیٹھ پر سوار ہونا تھا تاہم وہ ایسا کرنے کی کوشش میں کمر کے بل زمین پر گرگئیں۔

سیٹ پر موجود عملے نے انہیں فوری طور پر اٹھایا اور خیریت دریافت کی جس پر پریا نے کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور ری ٹیک کیلئے تیار ہیں۔

ویڈیو شیئرکرتے ہوئے پریا نے لکھا کہ ” ہردفعہ جب بھی میں کوشش کرتی ہوں تو زندگی مجھے نیچے گرادیتی ہے۔

 

 

 

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close