شوبز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف شخصیت اور ہدایت کار قاسم علی مرید نے سعدیہ جبار کو ہم سفر بنا لیا

کراچی : پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف شخصیت اور ہدایت کار قاسم علی مرید نے سعدیہ جبار کو ہم سفر بنا لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’پریم گلی‘ کے ہدایت کار قاسم علی مرید نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے شادی کی تصدیق کی۔

ہدایت کار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی شادی کا اینیمیٹڈ کارڈ شیئر کیا جس پر اُن کی اور سعدیہ جبار کی تصویر بنی ہوئی ہے۔

 

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ’قصد‘ کا لفظ لکھا جو قاسم اور سعدیہ کا مخفف ہے۔

علاوہ ازیں سعدیہ جبار نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شادی کی تیاریوں اور خریداری کے حوالے سے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اور قاسم مایوں کا جوڑا زیب تن کیے بیٹھے ہوئے ہیں۔

 

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close