شوبز

معروف بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو کس غیرملکی کھلاڑی کو دل دے بیٹھیں؟ خبرآگئی

ممبئی (ہندوستان اردو ٹائمز) بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے بتا دیا کہ وہ کس کو دل بیٹھی ہیں,اداکارہ تاپسی ایک ڈینش بیڈمنٹن کھلاڑی کو ڈیٹ کررہی ہیں۔

Taapsee Pannu 'rings out the bad times' in Maldives; see pic

تفصیلات کے مطابق اداکارہ تاپسی نے ایک انٹرویو میں ڈیٹنگ کے سوال پر بتایا کہ وہ فلم انڈسٹری میں سے کسی کو ڈیٹ نہیں کرنا چاہتی ہیں۔تاپسی سے جب پوچھا گیا کہ انہوں نے ابھی تک اپنے ریلیشن شپ کو عام کیوں نہیں کیا ہے تو تاپسی کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ وہ فلم انڈسٹری میں سے کسی کو ڈیٹ نہیں کرنا چاہتی تھیں۔تاپسی پنو بالی ووڈ کی باصلاحیت اداکاراوں میں سےایک ہیں ، جو فلم کے مواد پر کافی دھیان دیتی ہیں۔

Taapsee Pannu gives a befitting reply to an attendee who asked her to speak in Hindi at an event | Hindi Movie News - Times of India

یاد رہے کہ گزشتہ چندسال میں اپنے اسی انتخاب کی وجہ سے تاپسی نے بالی ووڈانڈسٹری میں اپنی الگ شناخت بنالی ہے۔تاپسی اپنی ذاتی اور پروفیشنل زندگی دونوں کو الگ الگ رکھنا چاہتی ہیں۔ اداکارہ تاپسی نے کہا کہ جو لوگ میرے قریبی ہیں ، میں ہمیشہ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر ان کے سالگرہ پر پوسٹ کرتی ہوں ، ایسا ہی میں نے متھیاس کیلئے بھی کیا۔

Troll calls Taapsee Pannu worst looking actress in B-Town. Her reply is savage - Movies News

شادی کے سوال پر تاپسی کا کہنا تھا کہ جب بھی میں اس بارے میں سوچوں گی تو سب سے پہلے مجھے تھوڑا سلو ہونا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ جب میں سال میں پانچ چھ فلموں کی جگہ دو یا تین فلمیں کروں گی ، تبھی میں شادی کے بارے میں سوچ سکتی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ تبھی میرے پاس اپنی ذاتی زندگی کیلئے وقت ہوگا۔واضح رہے کہ تاپسی کے بوائے فرینڈ متھیاس بوائے ڈنمارک سے ہیں اور وہ بیڈمنٹن کھلاڑی ہیں،2015 میں یوروپین گیمرس میں انہوں نے گولڈ میڈل جیتا تھا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close