شوبز

سوناکشی سنہا نے آخر کار اپنی زندگی کی سب سے بڑی خواہش پوری کر لی

ممبئی (ہندوستان اردو ٹائمز )گزشتہ چند ماہ میں متعدد بالی وڈ اداکاراؤں اور اداکاروں نے پراپرٹیز خریدی ہیں، اداکار ہریتھک روشن اور جھانوی کپور نے جوہو میں گھر خریدا تو وہیں عالیہ بھٹ نے بھی ممبئی کے پوش علاقے باندرا میں پراپرٹی خریدی۔

 

Inside pictures of Sonakshi Sinha's redesigned personal floor in her family bungalow 'Ramayan'

اب حال ہی میں بھارت کے معروف اداکار شتروگن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا نے بھی بالآخر اپنی محنت کی کمائی سے گھر خرید لیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں ممبئی کے پوش علاقے باندرا میں پر تعیش اپارٹمنٹ خریدا ہے۔

I was craving for my own space": Inside Pics from Sonakshi Sinha's Super Cozy Home

رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے اس گھر کو خریدنے کے حوالے سے بتایا کہ جب سے میں کام کرنا شروع کیا تو میرا یہی خواب تھا کہ میں 30 سال کی عمر تک اپنی محنت سے کمائے گئے پیسوں سے اپنا کا گھر بناو¿ں۔انہوں نے کہا کہ اب میں 30 سال سے زائد کی ہو چکی ہوں لیکن بلآخر میں نے اپنی کمائی سے گھر خرید لیا ہے۔سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ میں اپنے گھر والوں کے ساتھ رہنے میں زیادہ خوش رہتی ہوتی اور میرا فی الحال اپنے ذاتی گھر میں منتقل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، یہ گھر میرا خواب تھا اور یہ ایک اچھی سرمایہ کاری ہے۔خیال رہے کہ اداکارہ سوناکشی سنہا فی الحال اپنے والد شتروگن سنہا اور والدہ پونم سنہا کے ساتھ جوہو میں ایک پرتعیش بنگلے میں رہتی ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close