شوبز

پہلی گرل فرینڈ نے کیوں ریجیکٹ کیا تھا؟ اکشے کمار نے پہلی مرتبہ ماضی سے پردہ اٹھا دیا

ممبئی (ہندوستان اردو ٹائمز) بالی ووڈ سٹار اکشے کمار اور اداکارہ ٹوئنکل کھنہ رواں برس اپنی شادی کی 20 ویں سالگرہ مناچکے ہیں لیکن اکشے کی زندگی میں ایک ایسا وقت بھی آچکا ہے جب وہ محبت کے معاملے خوش قسمت ثابت نہ ہوسکے تھے۔

کامیڈی شو دی کپل شرما میں بالی وڈ فلم ‘ہاؤس فل 4’ کی کاسٹ کے ساتھ شرکت میں اکشے کمار نے مداحوں کے ساتھ خود کو ریجیکٹ کیے جانے کی مضحکہ خیز کہانی شیئر کی۔

اکشے نے انکشاف کیا کہ جب وہ پہلی بار کسی لڑکی کے ساتھ ڈیٹ پر گئے تو انہیں اس لڑکی نے شرمیلا ہونے کے باعث ریجیکٹ کردیا تھا۔

واقعے کو یاد کرتے ہوئے اکشے نے بتایا کہ میں اپنی گرل فرینڈ کو 3 سے 4 مرتبہ ڈیٹ پر لے کر گیا اس دوران میں ان سے اکثر کہتا کہ ‘سب کیسے دیکھ رہے ہیں’؟

اکشے کے مطابق پریشانی یہ تھی کہ میں بہت شرمیلا تھا میں نے کبھی اس کے کندھے پر ہاتھ نہیں رکھا نہ ہی کبھی اس کا ہاتھ پکڑا لیکن وہ چاہتی تھی کہ میں ایسا کروں اور جب میں نے ایسا نہیں کیا تو وہ مجھے چھوڑ کر چلی گئی۔

اداکار نے مزید بتایا کہ اس واقعے کے بعد میں نے یوٹرن لیتے ہوئے زندگی میں خود کو مکمل تبدیل کیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close